27 اگست 2014 - 02:38
ایران کی جانب سے لیبیا میں بیرونی مداخلت کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے لیبیا میں ہر طرح کی بیرونی مداخلت اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے لیبیا میں ہر طرح کی بیرونی مداخلت اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج ارنا سے گفتگو میں لیبیا میں جاری بدامنی اور تشدد نیز عام شہریوں کی جانوں کو لاحق خطروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے عوام کو ہی اپنے ملک کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے اور لیبیامیں دیگر ملکوں کی مداخلت ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ مرضیہ افخم نے لیبیا میں مختلف گروہوں کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی دعوت دی۔ واضح رہے لیبیا میں حال ہی میں شدید جھڑپیں ہوئي ہیں جن میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت اور زحمی ہونے کی خبر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲